Buy website traffic cheap

درخواست

” بڈھاہوگا تیراباپ ” 69 سالہ رنگین مزاج باباعدالت پہنچ گیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سمیت دنیابھر کی عدالتوں میں آئے دن ایسی درخواستیں آتی رہتی ہیں جنہیں پڑھ کر معززجج صاحبان بھی پریشان ہوجاتے ہیں کہ ان کا کیا جائے. ایسی ہی ایک درخواست ہالینڈ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے جس میں درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیا ہے کہ وہ خود بہت جوان محسوس کرتاہے ، اس کے جسمانی اعضاء بالکل ٹھیک کام کررہے ہیں. وہ 69 سال کی بجائے 49 سال کا لگتاہے اس لیے اس کی عمر بیس سال کم کرکے 49 سال لکھی جائے. درخواست گزارنے کہا کہ اسے اپنی عمر کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے. ڈیٹنگ ویب سائٹ پر لڑکیوں سے بات چیت کرنے اوردوستی کرنے کے لیے اپنی عمر بتانی پڑتی ہے لیکن جب وہ اپنی عمر69 سال بتاتاہے تو عجیب وغریب صورتحال ہوجاتی ہے . لڑکیاں اسے بڈھا سمجھ کے مسترد کردیتی ہیں. 69 سالہ ایملی ریٹل بینڈ کا کہنا تھا کہ وہ جسمانی طورپر بالکل فٹ ہے اوروہ کسی بھی طورپر 49 سال سے زیادہ کا نہیں لگتا. اس لیے عدالت اس کی عمر بیس سال کم کرے. ہالینڈ کی عدالت نے رنگین مزاج بابے کی درخواست مسترد کردی ہے لیکن وہ ابھی مایوس نہیں‌ہے اورمزید قانونی راستے اختیارکرنے کا ارادہ رکھتاہے. عدالت نے مؤقف اختیارکیا کہ ایملی ریٹل ذاتی طورپر آزادہے کہ وہ خود کو انچاس سال کا محسوس کرے یا 69 سال کا لیکن عدالت اس کی عمر بیس سال سرکاری ریکارڈ سے غائب نہیں کرسکتی کیونکہ اس سے بہت سے قانونی اورمعاشرتی مسئلے کھڑے ہونگے.