Buy website traffic cheap


نیم گرم پانی سے غسل کئی طبی فوائد کی وجہ ہے:ماہرین

لاہور(ویب ڈیسک )گرم پانی سے نہانے کے دن آچکے ہیں اور اسی ضمن میں ماہرین نے ایک نئی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ نیم گرم پانی سے غسل کئی طبی فوائد کی وجہ ہے جو دماغی سکون پہنچاتا ہے، ذیابیطس قابو کرتا ہے اور جسم کی اندرونی جلن کو کم کرتا ہے۔حالیہ چند برس میں گرم پانی اور سوانا باتھ کے جسمانی فوائد کے شواہد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس سے قبل ایک سروے سے ظاہر ہوا تھا کہ گرم پانی سے غسل ڈپریشن اور ذہنی تناو¿ کم ہوتا ہے اور اب ایک اور سروے سے گرم غسل کے مزید فائدے سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس سے خون کی رگوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔اب سے 20 سال قبل ایک تحقیق کی گئی تھی کہ اگر لوگ خود کو گرم پانی کے ٹب میں کان کی لو تک ڈبوئے رکھیں تو یہ عمل بدن کے میٹابولزم (استحالے) پر اثرانداز ہوتا ہے جس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریض کو فائدہ ہوتا ہے۔