Buy website traffic cheap


سائنسدانوں نے خوش رہنے کا نسخہ بتادیا

لاہور(ویب ڈیسک) عام تاثر پایا جاتا ہے کہ روپیہ پیسہ اور دیگر اسی نوع کے مادی عوامل انسان کو خوشی دیتے ہیں لیکن اب امریکی سائنسدانوں نے اس عام تاثر کے برعکس خوشی کے حصول کا ایسا سستا ترین نسخہ بتا دیا ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق : یونیورسٹی آف ٹینیسی کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ’محض مسکراتے رہتے سے ہی انسان خوشی حاصل کر سکتا ہے اور ہمیشہ خوش رہ سکتا ہے۔‘ اس موضوع کے حوالے سے 50سال کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد نتائج میں ماہرین نفسیات کا کہنا تھا کہ جب انسان مسکراتا ہے تواس کے دماغ کو مثبت احساسات پیدا کرنے کی ترغیب ملتی ہے جس سے انسان کو خوشی حاصل ہوتی ہے۔ اسی طرح ماتھے پر تیوری چڑھائے رکھنے سے انسانی دماغ غصے اور منہ بسورے رکھنے سے افسردگی کا احساس پیدا کرتا ہے۔ جو لوگ ماتھے پر بل چڑھائے رکھتے ہیں انہیں غصہ بھی زیادہ آتا ہے اور وہ افسردہ بھی زیادہ رہتے ہیں۔ اس کے برعکس جو لوگ چہرے پر مسکراہٹ رکھتے ہیں وہ زندگی میں خوش رہتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر نکولس کولیس کا کہنا تھا کہ ”ماہرین نفسیات اس خیال کو ہمیشہ سے رد کرتے آ رہے تھے کہ چہرے کے تاثرات انسان کے اندرونی احساسات پر اثرانداز ہوتے ہیں لیکن ہماری تحقیق میں ان کی یہ بات غلط ثابت ہوئی ہے۔ چہرے کے تاثرات کا انسان کے مزاج اور اندرونی احساسات پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ “