Buy website traffic cheap

ہواوے

آئی فون سے ٹوئیٹ کرنے پر ہواوے نے دو ملازمین کی تنزلی کردی

لاہور(ویب ڈیسک )آئی فون بہت سے لوگوں کو پسند ہے اور مارکیٹ میں تقریبا ہرسال آئی فون اپنی فروخت کے لحاظ سے ہر فون کو پیچھے چھوڑا دیتاہے ۔ مگر ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ کوئی انسان ایک کمپنی میں کام کرتے ہوں اور وہاں کی بنائی چیز استعمال نہ کرتا ہوا ۔ ایسا ہی کچھ اسمارٹ فون بنانے والی معروف چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ ہوا ہے جہاں کام کرنے والے ملازمین نے سالِ نو کی مبارکباد کا پیغام آئی فون سے پوسٹ کردیا ۔ جس کے بعد کمپنی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں ملازمین کو جرمانہ کردیا ۔
ذرائع کے مطابق :میش ایبل کی ایک رپورٹ کے مطابق ہواوے کی جانب سے جاری کیے گئے ایک محکمہ جاتی اعلامیے میں کمپنی کے کارپوریٹ سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ ‘اس واقعے سے ہواوے برانڈ کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد ہواوے نے اپنے دو ملازمین کی ایک درجہ تنزلی کرتے ہوئے ان کی تنخواہ میں سے 5 ہزار یوان (تقریباً 728 ڈالرز) کی کٹوتی بھی کر ڈالی۔اعلامیے کے مطابق آئی فون کے ذریعے ٹوئیٹ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب ہواوے کی آؤٹ سورس سوشل میڈیا ایجنسی ‘سیپیئنٹ (Sapient) کے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں خرابی پیدا ہوئی۔ واضح رہے کہ چین میں ٹوئٹر بلاک ہے، جس کے باعث اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی کے لیے وی پی این کا استعمال کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سال نو پر مبارکباد کا پیغام بھیجنے کے لیے آئی فون کا استعمال کیا گیا، جس میں رومنگ سم موجود تھی۔ہواوے کے محکمہ جاتی اعلامیے کے مطابق اس واقعے سے کمپنی اور انتظامیہ کے معاملات میں خرابیوں کی نشاندہی ہوئی کیونکہ چینی کمپنی ہواوے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں واضح طور پر ‘ٹوئیٹ فرام آئی فون’ لکھا ہوا نظر آرہا تھا۔ہواوے کے اکاؤنٹ سے کی گئی اس ٹوئیٹ کو سوشل میڈیا پر بہت تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ہواوے نے وہ پیغام ڈیلیٹ کرکے دوبارہ شیئر کیا۔تاہم نئے پوسٹ کیے گئے پیغام کے جواب میں بھی صارفین پرانی پوسٹ کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے رہے۔