Buy website traffic cheap


فارن افیئرزکمیٹی کامقبوضہ کشمیرمیں مظالم کیخلاف اجلاس 22 اکتوبرکوطلب

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی فارن افیئرزکمیٹی نے مقبوضہ کشمیرسمیت جنوبی ایشیا کے دیگرحصوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‌پر 22 اکتوبرکو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے. جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اورکرفیو کی صورتحال کو زیرِبحث لایا جائیگا.

اس اجلاس میں قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ برائے بیورو آف ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشین افیئرزایلس ویلز، رابرٹ اے ڈیسٹرو اسسٹنٹ سیکرٹری سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ برائے بیورو آف ڈیموکریسی، ہیومن رائٹس اینڈ لیبر شرکت کرینگے جبکہ دوسرے پینل میں سینیئراسسٹنٹ ایڈیٹر ٹائمز آف انڈیا آرتی تکو سنگھ، یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر کی ایسوسی ایٹ پروفیسر نتاشا کول ، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے انگنا چیٹرجی ، ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ فاطمہ گل اور ایمنسٹی انٹرنیشل کے نمائندے فرانسسکوبینکوسمے شرکت کرینگے. اجلاس 22 اکتوبرکو امریکی وقت کے مطابق دن 11 بجے ہوگا.