اﷲ تعالیٰ تمام غم اور پریشانیاں ختم کردے، ہمایوں سعید

کراچی (شوبزڈیسک) معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہاہے کہ اﷲ تعالیٰ ہمارے تمام غم اور پریشانیاں ختم کردے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پرہمایوں سعید نے لکھا کہ اﷲ تعالیٰ تمام غم اور پریشانیوں کو ختم کردے، ہماری حفاظت فرما اور ہمیں اپنی لاتعداد رحمتوں سے نواز دے۔ہمایوں سعید نے مزید لکھا کہ اﷲ تعالیٰ لیلة القدر پر ہم سب کی عبادتوں کو قبول فرمائے۔