بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> تمغہ امتیاز : مہوش حیات تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

تمغہ امتیاز : مہوش حیات تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز کیلئے نامز د کر دیا گیا ہے جس پر پاکستان کی پور ی فلم انڈسٹری مسر ت کا اظہار کر رہی ہے تاہم انہیں کچھ حلقوں سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا اور کچھ افراد نے سوشل میڈیا پر انہیں تمغہ امتیاز دینے کی مخالفت بھی کی تاہم اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو زور دار جواب دیدیا ہے ، مہوش حیات کی پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات اور ان کی جاندار اداری سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق : اداکارہ مہوش حیات نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب مجھے پتا چلا کہ مجھے یہ اعزاز دیا جارہاہے تو میں بہت ہی زیادہ خوش تھی ، بطور پاکستانی صدر مملکت سے سول اعزاز حاصل کرنا سب سے بہترین ہے ، آپ اپنی پوری زندگی اپنی ہر چیز اپنے کام میں لگا دیتے ہیں کیونکہ یہ آپ کا جنون ہوتاہے لیکن آپ طرح کے اعزاز کے بارے میں کبھی بھی نہیں سوچ سکتے لیکن جب یہ ہوتا ہے تو یہ آپ کی زندگی کا سب سے حسین لمحہ ہوتا ہے اور جب سے یہ اعلا ن ہواہے اس وقت سے میں ہواﺅں میں اڑ رہی ہوں ۔ مہوش حیات کا کہناتھا کہ مجھے ایوارڈ دیا جاتاہے یا نہیں یہ ذاتی معاملہ ہے اور اس کے بارے میں لوگوں کی اپنی رائے ہے تاہم جب بات بہتان تراشی اور جھگڑالو الزامات کی آتی ہے تو یہ لائن کراس کرنا ہے ، ایسا تب ہی کیوں ہوتا ہے جب خاتو ن خصوصی طور پر ہماری انڈسٹری کی، کوئی کامیابی حاصل کرتی ہے یا پھر جب اس کی کامیابیوں پر اسے سراہا جاتاہے تو اسے نظر انداز اور اس کے کردار پر شکوک و شبہات کا اظہار کرنا شرو ع کر دیا جاتاہے ، میں نے کوئی ایسا مرد نہیں دیکھا جسے نوازا گیا ہو اور اس سے بھی اس طرح کے سوالات کیے گئے ہوں ؟، کیا ہمارے ملک کی خواتین ملکی ترکی میں ہاتھ بٹانے میں کم صلاحیت رکھتی ہیں ؟ میں پہلے بھی کئی مرتبہ خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی رہی ہوں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*