Buy website traffic cheap

پرویزمشرف, فیصلہ, جسٹس وقار احمد سیٹھ

پرویزمشرف کیخلاف متنازعہ فیصلہ لکھنے والے جج کا اہم بیان آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کا مقامی وکیل سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ وکیل معظم بٹ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالات بالکل ٹھیک ہیں، ٹی وی پر صرف ریسلنگ دیکھتا ہوں۔

پشاور ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے بعد وکیل نے چیف جسٹس سے کہا کہ ان حالات میں آپ کا مطمئن رہنا بڑی بات ہے، جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ کیا ہوا حالات کو، صبح آیا تھا تو ٹھیک تھے۔ چیف جسٹس نے وکیل سے سوال کیا کہ کہیں آپ نے تو کچھ نہیں کرنا۔ وکیل معظم بٹ نے کہا کہ وہ کچھ نہیں کرنا چاہتے ہیں صرف آپ کو خراج تحسین پیش کرنے آئے ہیں۔