Buy website traffic cheap


ملک میں مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں بحران پیدا کرنے والےمافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس ہوا جس میں چینی بحران کی فرانزک رپورٹ اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کاروائیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

عمران خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے کچھ بھی نہیں چھپایا جائے گا، قوم سے سچ کا جووعدہ کیا اسے پورا کریں گے، ملک میں بحران پیدا کرنے والےمافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے مافیا کا مقابلہ کرنا ہے اور انہیں بے نقاب بھی کرنا ہے۔اجلاس میں کورکمیٹی نے شوگر مافیا سمیت ہر قسم کے مافیا سے نمٹنے کے وزیراعظم کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا