Buy website traffic cheap


آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جرمانہ کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے چوتھے ایک روزہ میچ میں سلواوورریٹ پرقومی کرکٹ ٹیم کوجرمانہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق : آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا ، پاکستان ٹیم کو سلواوورریٹ پرجرمانہ کیاگیا ہے۔سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ کپتان عماد وسیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کو کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں شعیب ملک کی جگہ عماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تھی۔ گرین شرٹس کو پہلے تین میچز کی طرح چوتھے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔