Buy website traffic cheap


ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی 15 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان آج متوقع

لاہور(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے پاکستان کی 15 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے جس میں شاداب خان، وہاب ریاض، آصف علی اور محمد عامر کی شمولیت کے قوی امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت کے بغیر 23 مئی تک سکواڈ میں ردوبدل کر سکتا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی ٹیم میں لیگ سپنر یاسر شاہ کی جگہ شاداب خان کی شمولیت کا اعلان کیا جائے گا جو صحت مند ہونے کے بعد پہلے ہی ٹیم میں شامل ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ناقص کارکردگی کے باعث جنید خان اور فہیم اشرف کو بھی ورلڈکپ سکواڈ سے باہر کئے جانے کا امکان ہے جبکہ اس سیریز میں باﺅلرز کی انتہائی ناقص کارکردگی کی وجہ سے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض بھی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار بن چکے ہیں جن کا ابتدائی سکواڈ میں نام تک شامل نہیں تھا۔ آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو سیریز میں سنچری بنانے والے عابد علی کو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں شامل تو کیا گیا مگر انہیں صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع نہ مل سکا۔ آصف علی نے مڈل آرڈر میں ہارڈ ہٹنگ کے ذریعے ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کی توجہ حاصل کر لی اور اب عابد علی کی جگہ انہیں ٹیم میں شامل کئے جانے کے قوی امکانات ہیں۔