Buy website traffic cheap


کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا ؟

لاہور(ویب ڈیسک) 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق : چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ سے پہلے دواپریل سے شروع ہونیو الے پاکستان ون ڈے کپ میں ان تمام کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں جو اب تک قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے۔انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ورلڈکپ میں ایک بہترین کمبی نیشن کیساتھ جائیں،اس لیے پاکستان کپ میں سب کی پرفارمنس پر نظر ہوگی، اگر کوئی ٹیلنٹڈ کھلاڑی ملاتو اسے ضرور زیر غور لایاجائے گا،اس سے انداز ہ ہوجانا چاہیے کہ پاکستان کپ کی کتنی اہمیت ہے ؟جب کہ ٹیموں کے انتخاب میں ان سب کرکٹرز کو سامنے رکھاگیاہے جو مختلف جگہ پرپرفارم کرتے آئے ہیں۔