بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> ورلڈکپ دوسرا سیمی فائنل : آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 224 رنز کا ہدف

ورلڈکپ دوسرا سیمی فائنل : آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 224 رنز کا ہدف

لاہور(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 224 رنز کا ہدف دیا ہے-

تفصیلات کے مطابق : برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کے آغاز پر قسمت نے آسٹریلیا کا ساتھ نہ دیا اور اس کی پہلی وکٹ 4 کے مجموعے پر گری اور فنچ بغیر کوئی رن بنائے آرچر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد وارنر 9 کے مجموعے پر واکس کی گیند پر سلپ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پیٹر ہینڈسکومب بھی پچ پر ٹک نہ سکے اور 4 رنز بنا کر واکس کی گیند پر پویلین کا رُخ کرلیا۔ چوتھی وکٹ پر کیری اور اسمتھ نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 117 کے مجموعے پر کیری 46 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جن کےبعد آنے والے اسٹوینیس بغیر کوئی رن بنائے راشد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

مزید آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بڑے ٹوٹل کی کوشش کریں گے جبکہ انگلش کپتان این مورگن کا کہنا ہے آسٹریلینز کو کم سے کم سکوار تک محدود کریں گے۔کرکٹ کے بارھویں ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اور میزبان انگلینڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، تاہم دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں کارکردگی پر نظر دوڑائی جائے تو 5 مرتبہ کی چیمپیئن آسٹریلیا کو واضح برتری حاصل ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم کو رواں ورلڈکپ میں بھی انگلینڈ پر واضح برتری حاصل ہے جہاں انہیں 2 شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلینڈ کو 3 میچوں میں شکست ہوئی۔ آسٹریلیا نے 25 جون کو لارڈذ کے تاریخی گراؤنڈ میں گروپ میچ میں انگلینڈ کو 64 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ورلڈ کپ کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلی مرتبہ 1975 میں اولین ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں جہاں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کر کے فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن ویسٹ انڈیز نے فائنل میں انہیں شکست دے دی تھی۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کا 1987 ورلڈکپ کے فائنل میں بھی مقابلہ ہوا اور ایک مرتبہ پھر انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں آسٹریلیا پہلی مرتبہ کرکٹ کا چیمپیئن بن گیا تھا۔ کرکٹ ورلڈ کپ کی ابتدائی تاریخ میں انگلینڈ نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی تینوں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ 1979 میں کامیابی بھی حاصل کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*