Buy website traffic cheap


ورلڈکپ ؛ بنگلہ دیش کیخلاف اہم میچ کیلئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان

لاہور(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں بنگلا دیش کے خلاف اہم میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ؛ پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز کرکٹ گراونڈ میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا،جس میں محمد حفیظ نے نئی گیند کے ساتھ بھرپور بیٹنگ پریکٹس کی جس کے باعث امکان ہے کہ فخر زمان کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے اور امام الحق کے ساتھ محمد حفیظ اوپن کریں گے۔تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کو بھی پلئنگ الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، باولنگ کے شعبے میں تبدیلی میچ کی اہمیت اور پاکستان کی پوزیشن مزید واضح ہونے پر کیا جائے گا، باولنگ کے شعبے میں تبدیلی ہوئی تو امکان ہے کہ وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو کھلایا جائے۔