Buy website traffic cheap

وائٹ واش

سیریز میں وائٹ واش ہوتے ہی قومی ٹیم کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی برقرار قومی ٹیم مسلسل جنوبی افریقہ سے تیسرے ٹیسٹ میں شکست کھانے کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے – جبکہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ائٹ واش کرنے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے –
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش ہوتے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سیریز میں وائٹ واش کرنے کیساتھ ہی 110 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ انگلینڈ 108 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اس فہرست میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے والی بھارتی ٹیم 116 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز ہارنے کیساتھ ہی سری لنکا سے بھی نیچے یعنی ساتویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے پاکستان کے 92 پوائنٹس تھے لیکن وائٹ واش کے بعد اس کے پوائنٹس سری لنکا سے تین پوائنٹس کم یعنی 88 ہو گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان آخر ٹیسٹ پر ایک نظر
جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 381 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں قومی ٹیم 273 رنز ہی بناسکی اور یوں انہیں 107 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم نے چوتھے روز 3 وکٹ پر 153 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو 9 رنز کے اضافے کے بعد ہی بابراعظم 21 رنز بنانے کے بعد اولیئر کا شکار بن گئی، اگلی ہی گیند پر کپتان سرفراز احمد بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ اسد شفیق کی ہمت بھی 65 رنز پر جواب دے گئی۔ فہیم اشرف بھی 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، حسن علی نے 14 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور شاداب خان 47 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پروٹیز کی جانب سے اولیوائر اور رباڈا نے 3،3 جب کہ ڈیل اسٹین نے 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں میزبان ٹیم 303 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور پہلی اننگز میں 77 رنز کی برتری کی بدولت پاکستان کے لیے 381 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کردیا، ڈی کوک 129 اور ہاشم آملہ 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد عباس نے 3،3 جب کہ محمد عامر 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام رہی تھی، میزبان ٹیم کی جانب سے 4 کیچ ڈراپ اور ایک رن آؤٹ کا موقع ضائع کرنے کے باوجود قومی ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد 50، بابر اعظم 49 اور امام الحق 43 کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا تھا، پروٹیز کی جانب سے اولیوائر نے 5، فلینڈر نے 3 اور رباڈا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں ایڈن مارکرم 90 ، ہاشم آملہ 41، بروین 49 اور زوبایر حمزہ کے 41 رنز کی بدولت 262 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، حسن علی، محمد عباس اور محمد عامر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

واضح رہے کہ ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یوں جنوبی افریقا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔