Buy website traffic cheap

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کیخلاف پاکستان کی ہرجانے کی درخواست مسترد کردی

لاہور(ویب ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کیخلاف پاکستان کی ہرجانے کی درخواست مسترد کردی ہے.آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی نےفریقین کے دلائل سننے کےبعد فیصلہ سنایا. پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے سیریز نہ کھیلنے پرازالےکامطالبہ کیا تھا. دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی اپیل میں بھارت پر 70 ملین ڈالر جرمانہ عائد کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہونے والے نقصان کا ازالہ ہوسکے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ریزولوشن کمیٹی کے تفصیلی فیصلے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔