Buy website traffic cheap

جنوبی افریقہ

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی ٹیم ، بولنگ اوربیٹنگ کی رینکنگ جاری کردی

لاہور(ویب ڈیسک): آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی ٹیم ، بولنگ اوربیٹنگ کی رینکنگ جاری کردی ہے. پاکستانی ٹیم نے ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقراررکھی ہے. پاکستان نے دو پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیاہے. گیارہ پوائنٹس کے فرق کے ساتھ ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کا دوسرا نمبرہے. بولنگ میں شاداب خان دوسرے،فہیم اشرف ساتویں اور عماد وسیم آٹھویں نمبر پر آگئے. بیٹنگ میں بابر اعظم کی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے. محمد حفیظ نیوزی لینڈ کےخلاف عمدہ پرفارمنس کےبعدرینکنگ میں 53ویں نمبرپرآگئے. خر زمان کی ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پربراجمان ہیں.