Buy website traffic cheap

آئی سی سی

آئی سی سی حکام پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے گن گانے لگے

لاہور(ویب ڈیسک): آئی سی سی سیکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈکسن نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔سیکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈکسن نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ ان کے ہمراہ ای این ڈیوڈ بھی تھے، ریگ ڈکسن کی سربراہی میں 6رکنی ٹیم پی ایس ایل فور میچز کے موقع پر بھی موجود رہے گی۔دریں اثنا ڈکسن نے سیکیورٹی انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہورہی ہے کہ پی ایس ایل کے انتظامات اچھے کیے گئے، پاکستان میں اب کرکٹ واپس آرہی ہے، کراچی والے بھی پی ایس ایل کو کافی سپورٹ کررہے ہیں۔