Buy website traffic cheap


آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

لاہور(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان نے بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق : آئی سی سی گلوبل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان 286پوائنٹس کے ساتھ بدستورنمبرون پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقہ 262پوائنٹس کے ساتھ دوسری، انگلینڈ261 کے ساتھ تیسری، آسٹریلیا 261کے ساتھ چوتھی اور بھارت 260پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔نیوزی لینڈ 254 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، افغانستان 241کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 227کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 226کے ساتھ نویں اور بنگلہ دیش220 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔آئی سی سی گلوبل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیپال 11ویں، سکاٹ لینڈ 12 ویں،زمبابوے 13 ویں،نیدر لینڈ 14 ویں،ایئر لینڈ 15ویں ،متحدہ عرب امارات 16 ویں ،پی این جی 17ویں ،عمان 18 ویں،ہانگ کانگ 19ویں ،نیمبیا 20 ویں ،قطر 21 ویں اور سعودی عرب 22ویں پوزیشن پر ہے ۔آئی سی سی گلوبل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کینیڈا 25 واں ،کویت 27 واں،کینیا 29 واں،امریکہ کا 31واں، جرمنی کا 34واں، میکسیکو کا 48واں،جاپان 53 واں،اسرائیل61 واں، چین کا 76واں اورلیسوتھو کا آئی سی سی ٹی20رینکنگ میں 80 واں نمبر ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی نے فیصلہ کیا تھا کہ یکم جنوری 2019 سے تمام ممبر ملکوں کے درمیان میچز کو انٹرنیشنل کا درجہ حاصل ہوگا اور ان کی بنیاد پر رینکنگ بھی جاری کی جائے گی۔ اس بار گلوبل رینکنگ میں 80 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے جن میں روانڈا اور لیسوتھو آخری نمبروں پر ہیں۔