اعظم سواتی

آئی جی تبادلہ کیس:جے آئی ٹی نے وفاقی وزیراعظم سواتی کوتحقیقات کے لیے طلب کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پربنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کوتحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے. مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اعظم سواتی کے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے میں کردار، تجاوزات، اثاثہ جات اورپڑوسیوں پرتشدد کے حوالے سے تفتیش کررہی ہے. ڈائریکٹرجنرل نیب عرفان منگی جے آئی ٹی کی سربراہی کررہے ہیں. مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اس سے قبل وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی سے تحقیقات کرچکی ہے. آئی جی اسلام آباد اورسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کوبھی طلب کیے جانے کاامکان ہے.