Buy website traffic cheap


دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد

لاہور(ویب ڈیسک): آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی موبائل فون پر پابندی عائد کر دی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے آئی جی پنجاب کے احکامات پر مراسلہ جاری کیا جس کے مطابق دوران ڈیوٹی ایس ایچ او اور انچارج انوسٹی گیشن سے کم رینک کے پولیس افسران و جوان دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہ کر سکیں گے۔

سنٹرل پولیس نے مراسلہ سی سی پی او، آر پی اوز اور تمام ڈی پی اوز کو بھیجوا دیا گیا اور اس میں یہ بھی لکھا گیا کے کہ خلاف ورزی کرنے والے پر نہ صرف پولیس افسر کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی بلکہ سپروائزر کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سے قبل سٹی پولیس افسر راولپنڈی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ راولپنڈی کے تمام تھانوں میں آنے والے سائلین کے موبائل فونز گیٹ پر ہی جمع کر لیے جائیں اور تھانے کے اندر ایس ایچ او اور محرر کے سوا کوئی بھی دوسرا اہلکار جدید موبائل فون استعمال کرنے کا مجاز نہیں ہو گا۔ مراسلے میں اہلکاروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی تھی کہ کسی کو غیر قانونی طور پر تھانے میں حراست میں نہ رکھا جائے اور کسی پر بھی تشدد نہ کیا جائے۔