Buy website traffic cheap

IG Sindh, Kaleem Imam, Federal Government ,Sindh Government , Conspiracy

آئی جی پولیس کلیم امام کی سندھ حکومت پر لفظی گولہ باری

لاہور(ویب ڈیسک): آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے، اتنی آسانی سے نہیں جاوں گا اگر میں گیا بھی تو ہاتھی سوا لاکھ کا ہی رہتا ہے فکر نہ کریں۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے سی پی او میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جتنا کام بھی کیا، یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، مجھ سے پہلے بھی بہت اچھے آئی جی رہے ہیں، ہمارے تمام افسران میں بہت قابلیت ہے، آج ہم نے دو چیزیں بنائی ہیں، ایک یادگار شہدا بنائی، دفتر میں آنے والوں کو پتا ہوگا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے امن ہوا۔ کلیم امام کا کہنا تھا یادگار شہدا کا افتتاح بھی شہدا کی فیملی سے کرایا گیا، یہاں جتنے پولیس افسران بیٹھے ہیں سب غازی ہیں، اپنی سروس میں ایسے دن بھی آئے جب کلمے پڑھ لئے تھے کہ آج آخری دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا کام ہم نے پولیس ہیڈ آفس کی تزین و آرائیش کی، ہم سب افسران ایک رول قانون کے تحت کام کرتے ہیں، قانون نافظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن اپنے شہدا کو یاد رکھتے ہوئے قانون کا عملدرآمد کرانا ہے۔