Buy website traffic cheap

آصف ذرداری

آصف ذرداری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے. اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا صرف 20 منٹ دلائل دوں گا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ تو دلائل دے چکے، یہ ضمانت ہے، سزا کیخلاف اپیل نہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کیس کی ایف آئی آر میں 29 اکاؤنٹس ٹریس ہوئے، میگا منی لانڈرنگ کیس میں ساڑھے 4 ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی، اے ون انٹرنیشنل، عمیر ایسوسی ایٹس سے اربوں کی ٹرانزیکشن ہوئی، اکاؤنٹس کیساتھ زرداری گروپ اور پارتھینون کمپنیوں کی ٹرانزیکشن ہوئی، یہ 29 میں سے صرف ایک اکاؤنٹ کی تفصیل ہے، دیگر 28 اکاؤنٹس کی تفتیش جاری ہے۔ ادھر نیب کی خصوصی ٹیم بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود ہے، نیب نے آصف زرداری کی ضمانت منسوخی پر گرفتاری کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کر لی، آصف زرداری کی ضمانت منسوخ ہونے کی صورت میں نیب ٹیم سابق صدر کو اپنی حراست میں لے گی۔ یاد رہے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو مستقل ضمانت ملنے یا نہ ملنے کے بارے میں فیصلہ ہوگا، عدالت نے نیب سے منی لانڈرنگ کے الزامات کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔