Buy website traffic cheap


توہین عدالت کیس؛ فردوس عاشق کیخلاف ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) توہین عدالت کیس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وزیر غلام سرور خان عدالتی کارروائی سے بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق : اسلام آبادہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں معافی قبول کرتے ہوئے دونوں کے خلاف جاری کردہ نوٹس واپس لے لئے ہیں۔دوران سماعت غلام سرور خان نے کہا کہ ان کا بیان سیاسی تھا جس پر ریمارکس دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہی کہ کوئی بھی مکمل نہیں ہے۔ سیاسی لوگوں کی وجہ سے عدالتوں کا امیج متاثرہوتا ہے۔اس سے عام سائلین کے کیسز پر اثر پڑتا ہے۔آپ دونوں اہم عہدوں پرتعینات ہیں۔انہوں نے کہا ہم سیاسی عدم استحکام کے دور سے گزررہے ہیں۔انہوں نے کہا تنقید سے نہیں گھبراتے لیکن سیاست کیلئے اداروں کو متنازع بنانا مناسب نہیں۔کسی کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کرنا ہمیں اچھا نہیں لگتا۔جہاں انصاف کی فراہمی میں مسئلہ ہونے لگے وہاں نوٹس جاری کرنا پڑتا ہے۔