Buy website traffic cheap


عماد وسیم کے نکاح کے بعد اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(ویب ڈیسک) حسن علی کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق : قومی کرکٹر عماد وسیم کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے نکاح ہوا۔

عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر عماد وسیم کے نکاح کے بعد اہلیہ کے ساتھ تصاویر زیر گردش ہیں تاہم فی الحال قومی کرکٹر کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی۔ عماد وسیم کا ولیمہ 26 اگست کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 20 اگست کو حسن علی نے بھارتی دوشیرہ سے دبئی میں شادی کی تھی۔