بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی سرمایہ کاروں کے کام نہ آیا
آئی ایم ایف

آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی سرمایہ کاروں کے کام نہ آیا

لاہور(ویب ڈیسک): آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی مارکیٹ کو راس نہ آیا۔ سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، 33 ہزار 800 پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آ گیا۔ آئی ایم سے معاہدے کے بعد بھی سٹاک مارکیٹ کی صورتحال تبدیل نہ ہوئی، 33 مہینے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مندی کے سبب انڈیکس 900 پوائنٹس سے زائد گرنے کے بعد 33 ہزار 800 پوائنٹس کی حد سے نیچے آ گیا، اس سے قبل 100 انڈیکس 34 ہزار 326 پوائنٹس پر دیکھا گیا تھا تاہم بدقسمتی سے مارکیٹ میں مزید مندی کا رجحان سامنے آ گیا۔ آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور 100انڈیکس 418پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35135 پوائنٹس پرآ گیا تھا تاہم بعد میں مارکیٹ پر منفی رجحان غالب رہا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی معیشیت کی صورتحال آئی سی یو میں زیر علاج مریض کی سی ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد صورتحال کا بہتر ہونا حکومت کی کارکردگی پر منحصر ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*