Buy website traffic cheap

بیل آؤٹ پیکج

آئی ایم ایف نے بیل آؤٹ پیکج کے لیے ایسی کونسی شرائط رکھی ہیں کہ جن سے مہنگائی کا طوفان آجائیگا، تفصیل جانیے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے وفودکے درمیان مذاکرات جاری ہیں اوربیل آؤٹ پیکج کے حصول کے لیے شرائط پرکام جاری ہیں. نجی چینل نے دعوٰی کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیکج کے لیے کچھ ایسی شرائط رکھی ہیں جن سے مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے. نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کو جنرل سیلزٹیکس اٹھارہ فیصد تک لیجانے کا کہا ہے. اس کے علاوہ بجلی اورگیس پر دی جانیوالی سبسڈی بھی مرحلہ وارختم کرنا شرائط میں شامل ہے. ٹیکس چوروں کیخلاف کاروائی اورلائن لاسزپربھی قابوپانے کا کہا ہے. علاوہ ازیں نیپرا، اوگرااورسٹیٹ بینک کومزید خودمختاربنانے کی شرط رکھی ہے. آئی ایم ایف نے بیل آؤٹ پیکج کے لیے شرح سود کو ڈیڑھ فیصد تک بڑھانے کا بھی کہا ہے.