بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وزیراعظم عمران خان کا وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال

وزیراعظم عمران خان کا وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی فوج کے چاق وچوبند دستے نے انھیں سلامی دی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آگے بڑھ کر ان کا پرتپاک استقبال اور پرجوش مصحافہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر امریکا کے دورے پر آئے وزیراعظم پاکستان عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ امریکی فوج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سلامی دی۔

وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*