بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> حکومت اصلاحات پر عمل پیرا ہے :عمران خان
اصلاحات
اصلاحات

حکومت اصلاحات پر عمل پیرا ہے :عمران خان

لاہور(ویب ڈیسک)ویراعظم عمران خان کی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کو میڈیا سے روابط کو مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اصلاحات پر عمل پیرا ہے، مشکل وقت کے بعد اچھا اور خوش حالی دور شروع ہوگا۔میڈیا کے ساتھ مل کر من گھڑت خبروں اور مذموم پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جائے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری اور مختلف محکموں کے سربراہان شریک ہوئے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزارتِ اطلاعات اصلاحاتی ایجنڈے کے مقاصد اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، ذمہ دار میڈیا کا ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کو با خبر رکھنے میں اہم کردار ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ وزارتِ اطلاعات حکومتی پالیسیوں سے عوام کو با خبر رکھنے کیلئے کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا پالیسیوں سے متعلق کئے جانے والے من گھڑت پراپیگنڈے سے آگاہی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات کو میڈیا کے ساتھ مل کر اس مذموم ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، مہذب اور ذمہ دار معاشرہ بے بنیاد اور من گھرت خبروں کی تشہیر کی اجازت نہیں دیتا، وزارت اطلاعات بے بنیاد خبروں کی اشاعت کی حوصلہ شکنی کے لئے میڈیا سے روابط کو مضبوط بنائے۔

وزیراعظم نے بھی کراچی کا رُخ کر لیا
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی وزیر اعظم عمران خان 25 جنوری کو ایک روزہ دورے پر سندھ پہنچ رہے ہیں۔ وہ دورہ سندھ میں پارٹی امور کا جائزہ لیں گے اور ان سے تحریک انصاف کی ہم خیال سیاسی جماعتوں کی رہنما بھی ملاقاتیں کریں گے۔ علی گوہر خان مہر نے وزیر اعظم کو گھوٹکی کے دورے کی دعوت دی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے قبل فواد چوہدری 15 اور 16 جنوری کو سندھ کا دو روزہ دورہ کریں گے جس کے دوران وہ اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گ

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*