بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وزیراعظم کا بھارت کے حوالے سے اہم بیان منظرعام پر آگیا

وزیراعظم کا بھارت کے حوالے سے اہم بیان منظرعام پر آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بھارتی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں جو بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کا باعث بھی بنے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے ہیں تو ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں جنگ سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق : کرغزستان پہنچ کر غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ مغرب سے بہتر تعلقات استوار کرنے پر زور رہا ہے تاہم اب ہم نئی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لیے ہم شنگھائی تعاون تنظیموں کے ممالک سے تعلقات مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک نے ہمیں نئی آوٹ لٹس تک رسائی فراہم کی ہے اور یقیناً اب اس میں بھارت بھی شامل ہے جس سے ہم ہمارے دو طرفہ تعلقات انتہائی کمزور ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*