Buy website traffic cheap


آسٹریلیا کیخلاف میچ میں غلط شاٹ کھیل کر آﺅٹ ہوا ؛ بابراعظم

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کیخلاف میچ میں غلط شاٹ کھیل کر آﺅٹ ہوا اور یہ میری غلطی ہے کیونکہ اگر میں آﺅٹ نہیں ہوتا تو نتیجہ بھی شائد مختلف ہوتا ۔

تفصیلات کے مطابق : پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بابراعظم نے کہا کہ میرے خیال سے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں مجھے آﺅٹ نہیں ہونا چاہئے تھا اور وہ میری غلطی تھی، اگر وہاں آﺅٹ نہ ہوتا تو شائد نتیجہ بہتر ہوتا، میں نے اس وقت غلط شاٹس کھیلی اور آﺅٹ ہو گیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں صرف دو سینئر کھلاڑی تھے جنہوں نے کبھی ہمیں محسوس ہی نہیں ہونے دیا کہ وہ سینئر ہیں۔ مجھے ان سے بات کر کے ایسا ہی محسوس ہوتا ہے جیسے کہ میں عماد یا حسن سے بات کر رہا ہوں، وہ بہت دوستانہ ماحول رکھتے ہیں اور کبھی ہمیں سینئرز یا جونیئرز کے بارے میں سوچنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ دونوں سینئر کھلاڑی ہماری مدد کرتے رہے، بیٹنگ میں کوئی مسئلہ ہے تو ہمیں سمجھاتے تھے اور میچ کے دوران بھی بہت کچھ بتاتے تھے، میرے خیال سے ٹیم میں کوئی بھی ریلوکٹا نہیں ہے اور ہر کوئی اپنی 100 فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کرتا ہے۔