Buy website traffic cheap

انسپکٹر

مذبح گائے ملنے پرجنونی بھارتیوں نے انسپکٹرسمیت 2 افرادکو قتل کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ میں ایک ویرانے میں مذبح گائے ملنے کے بعد جنوبی ہندو مشتعل ہوگئے اورپولیس کیخلاف مظاہرے شروع کردیے. مظاہرین نےپولیس انسپکٹر سمیت2افرادکوہلاک کردیا. بھارتی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا. بھارتی ریاست اترپردیش کےضلع بلندشہرمیں گائےکےمبینہ ذبح کرنے کیخلاف مظاہرہ ہوا. مظاہرین نےایک پولیس چوکی سمیت متعددگاڑیوں کوبھی آگ لگائی دی. مظاہرین نےپولیس انسپکٹرکوسرمیں گولی مارکرہلاک کیاہے.

بھارت میں انسانی ہڈیوں کا اسمگلر گرفتار:16 انسانی کھوپڑیاں برآمد

لاہور(ویب ڈیسک ): بھارت میں انسانی ہڈیوں کا ایک بہت بڑا اسمگلر گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے 16 انسانی کھوپڑیاں اور درجنوں انسانوں کے ہڈیاں اور پنجر برآمد ہوئے ہیں۔بھارتی پولیس نے انسانی باقیات کے اسمگلر کو گرفتار کرنے کے بعد اس سے وابستہ گروپ کی تلاش شروع کردی ہے۔ مشتبہ شخص کو ریاست بِہار کے چھاپرا ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سنجے پرساد نامی شخص کے سامان سے ایک درجن سے زائد انسانی کھوپڑیاں اور 34 مختلف انسانوں کے مکمل یا جزوی ڈھانچے دریافت کئے ہیں۔ملزم نے بتایا کہ وہ اسے بھوٹان لے کر جارہا تھا اور اس نے تمام باقیات اترپر دیش کے علاقے بالیا سے لی تھی تاہم دیگر ذرائع نے بتایا کہ وہ انہیں بھوٹان سے چین تک پہنچانا چاہتا تھا۔ پولیس کے مطابق پرساد کا تعلق ایک بڑے نیٹ ورک سے ہے جو ہمالیائی خطے میں موجود عاملوں، تانترک اور جادوگروں کو انسانی ہڈیاں سپلائی کرتا ہے۔پولیس افسر محمد تنویر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پرساد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ انتہائی غریب علاقوں میں واقع مسلم اور عیسائی قبرستانوں سے ہڈیاں چراتا ہے جہاں لوگ سالوں سال قبروں پر نہیں آتے۔ تاہم بھارت میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب شمشان میں لاشوں کو جلانے والے عملے کو دیا جاتا ہے تو وہ لاش فروخت کردیتے ہیں اور اہلِ خانہ کو اگلے روز کسی اور جگہ سے لی ہوئی راکھ دیدی جاتی ہے۔ملزم کے قبضے سے بھوٹانی اور نیپالی کرنسی، دو سم کارڈ اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں۔