Buy website traffic cheap


بھارتی انتخابات: بی جے پی دوبارہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کا پلڑا بھاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق : بھارت میں 542 نشستوں پر مشتمل لوک سبھا (ایوان زیریں ) کے انتخابات کے بعد 357 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کا پلڑا بھاری ہے۔ بی جے پی اور اس کا اتحاد (این ڈی اے) 283 نشستوں پر آگے ہے جب کہ کانگریس اور اس کا یو پی اے 122 نشستوں پر فتح یاب ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ 112 نشستوں پر علاقائی جماعتیں آگے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات 11 اپریل کو شروع ہوئے اور 7 مرحلوں میں 19 مئی کو مکمل ہوئے، اب تک کے نتائج کے مطابق بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں حکومت بنانے میں کامیاب دکھائی دیتی ہیں۔