بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> بھارت جعلی آپریشن کر کے ایل او سی پر کوئی کارروائی کرسکتا ہے
ایل او سی

بھارت جعلی آپریشن کر کے ایل او سی پر کوئی کارروائی کرسکتا ہے

لاہور(ویب ڈیسک): ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت جعلی آپریشن کر کے ایل او سی پر کوئی کارروائی کرسکتا ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپورجواب دیگی، پاک فوج کسی بھی مس ایڈونچر کیلئے مکمل تیار ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر جیل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر کے باہر بھارتی فوجی تعینات ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کی نظر میں ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کا ہے، دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس مسئلے میں کیا کردار ادا کرسکتی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، سمجھ دار ممالک ایسی بات نہیں کرتے جو راج ناتھ نے کی، یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، بھارت ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، ہماری توجہ مشرقی سرحدوں پر ہے، مقبوضہ کشمیر میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*