Buy website traffic cheap

مقبوضہ کشمیر

بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں صدارتی راج نافذکرنے کافیصلہ، حریت رہنماؤں کا اظہارِتشویش

لاہور(ویب ڈیسک): کشمیری میڈیا کے مطابق بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیروادی میں صدارتی راج نافذکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. تفصیلات کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیرمیں گورنرراج لاگوہے جس کی میعاددسمبرمیں ختم ہورہی ہے. بھارتی حکومت نے رواں سال جون میں محبوبہ مفتی کی کٹھ پتلی حکومت کرکے گورنرراج نافذکیا تھا جس کی میعادچھ ماہ تھی. اسی دوران جنت نظیروادی میں عام انتخابات کا ڈرامہ بھی رچایاگیا جسےکشمیری عوام نے یکسرمستردکردیااورکوئی بھی جماعت واضح اکثریت نہ حاصل کرسکی. بھارتی حکومت کشمیریوں کی آوازکودبانے کے لیے وادی میں صدارتی راج لاگوکرنے کی تیاریاں کررہی ہے جس پرحریت راہنماؤں نے تشویش کا اظہارکیا ہے.