Buy website traffic cheap

ٹوئٹر

بھارت کا مکروہ چہرہ چھپانے میں ٹوئٹر انتظامیہ حد سےآگے بڑھ گئی

لاہور(ویب ڈیسک): بھارت نے ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں میں اپنے اثرورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ذاتی ٹوئٹر اکاﺅنٹ معطل کرادیا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھارہے تھے اور دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر فیصل اپنے پرسنل ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے عالمی عدالت انصاف میں جاری کلبھوشن یادیو کیس کی کارروائی کے بارے میں بھی لمحہ بہ لمحہ آگاہی فراہم کر رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے بھارت میں موجود ٹوئٹر کے دفتر میں ڈاکٹر فیصل کے اکاﺅنٹ کے خلاف شکایت کی جس پر ان کا اکاﺅنٹ معطل کردیا گیا۔خیال رہے کہ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر میں اعلیٰ عہدوں پر بھارتی شہری تعینات ہیں ۔ 2017 میں بھی برہان وانی شہید کی پہلی برسی پر ان کی تصاویر لگانے والے فیس بک صارفین کو اپنے اکاﺅنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔