Buy website traffic cheap

نیوزی لینڈ

بھارت نے مسلسل تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

لاہور(ویب ڈیسک) بھارت نےمسلسل تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سریز اپنے نام کر لی – بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچ کی سریز پانچ میچوں پر مشتمل تھی – جس میں بھارت نے مسلسل تینوں ون ڈے میچوں میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز میں کامیابی حاصل کرلی ہے –

تفصیلات کے مطابق : بے اوول کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 49 اوورز میں 243 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔بھارت نے ہدف باآسانی 43 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، مہمان ٹیم کی جانب سے روہت شرما 62، شیکر دھاون 28 اور کپتان ویرات کوہلی 60 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ امباتی رائیڈو 40 اور دنیش کارتھک 38 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی تو روس ٹیلر 93، ٹام لیتھم 51 اور کپتان کین ولیمسن 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور دیگر بلے باز ناکام رہے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ بھونیشور کمار، یوزوندرا چاہل اور ہاردک پانڈیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر محمد شامی کو ‘مین آف دی میچ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

بھارت نے مسلسل دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
لاہور(ویب ڈیسک): بھارت نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 90 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں میں سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنائے۔ روہت شرما 87 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ شیکھر دھون نے 66، ویرات کوہلی نے 43، امباتی رائیڈو 47، مہندرا سنگھ دھونی نے 48 اور کیدر جادھو نے 22 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور لوکی فرگوسن نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ان کے علاوہ کوئی بھی باﺅلر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں پورے اوورز بھی کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور 41 ویں اوور میں ہی 234 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ ڈاﺅج بریس ویل نے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے جبکہ مارٹن گپٹل نے 15، کولن منرو نے 31، کین ولیم سن نے 20، راس ٹیلر نے 22، ٹام لاتھم نے 34، ہینری نکولس نے 28، کولن ڈی گرینڈہوم نے 3، لوکی فرگوسن نے 12، ٹرینٹ بولٹ نے 10 رنز بنائے اور ایش سودھی صفر پر آﺅٹ ہو گئے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بھوینشور کمار اور یوزویندر چھاہل نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد شامی اور کیدر جادھو نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔