Buy website traffic cheap


بھارتی خاتون ایتھلیٹ کی بے ایمانی ثابت، 4 سال کی پابندی عائد

ممبئی(ماینٹرنگ ڈیسک)بھارتی ایتھلیٹس کی جانب سے بے ایمانی کرکے جیتنے کا ایک اور شرمناک واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔

گذشتہ برس قطر میں ایشین ٹریک چیمپئن شپ میں گولڈمیڈل جیتنے والی گومتی ماریموتھو پر ممنوعہ ادویات کے استعمال پر چار سال کیلئے پابندی لگادی گئی ہے۔ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وہ مئی 2023 تک کسی بھی قسم کے مقابلے میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔

اکتیس سالہ گومتی نے 800 میٹر ریس میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا جو اب ان سے واپس لے لیا گیا ہے۔عالمی ایتھلیکٹس کے انٹگریٹی یونٹ کے مطابق گذشتہ برس ڈوپ ٹیسٹ سے قبل انہوں نے جن مقابلوں کیلئے کوالیفائی کیا تھا وہ اب اس میں بھی شرکت کی اہل نہیں ہونگی۔

تاہم وہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں پابندی کو چیلنج کرسکتی ہیں۔خیال رہے کہ گومتی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بھارت میں مزید تین ایتھلیٹس کے ٹیسٹ کیے گئے جو تمام مثبت تھے۔