Shatrughan Sinha, Pakistan Visit, President, Arif Alvi, Meeting, Kashmir

صدرِمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے بھارتی اداکارشتروگھن سنہا کی ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی لیجنڈری اداکاراورسیاستدان شتروگھن سنہانے صدرِمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کی ہے.

صدر پاکستان کے نام سے بنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈاکٹر عارف علوی اور شترو گھن سنہا کے درمیان ملاقات لاہور میں ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش کیا۔ جبکہ ملاقات کے دوران صدر نے بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پرظلم وستم کو اجاگرکیا۔ بھارتی سیاستدان شترو گھن سنہا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری 200 روز سے زائد کریک ڈاؤن پر صدر عارف علوی کے موقف کی تائید کی۔واضح رہے کہ بھارتی شتروگھن سہنا کا پاکستان کے شہر لاہور میں گزشتہ چند روز سے مقیم ہیں اور ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے آئے ہیں۔ اداکار شتروگھن سنہا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گزشتہ روز لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔ اسی تقریب میں فلمسٹار ریما خان بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ فوٹو سیشن کراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔