بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> بھارت کو دفاعی میدان میں ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑگئی

بھارت کو دفاعی میدان میں ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑگئی

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی فوج کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا، اگنی تھری میزائل کا تجربہ بھی ناکام ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اگنی تھری میزائل کا تجربہ رات کے وقت کیا گیا، زمین سے زمین تک مارکرنے والا بھارتی میزائل ڈمی پے لوڈ سے لیس تھا، کسی بھی بھارتی میزائل کا یہ تیسرانائٹ ٹرائل تھا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق تباہ ہونے سے پہلے میزائل 115 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکا، اگنی تھری کو 2800 کلو میٹرتک مار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، اس سے قبل اگنی ون اوراگنی ٹو کے میزائل تجربات بھی ناکامی سے دوچار ہو چکے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*