مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ،2 کشمیری شہید
لاہور(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ،آپریشن کی آڑ میں اننت ناگ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
ایک نوجوان کی شناخت مقامی کمانڈر فرقان کےنام سے ہوئی ہے، وادی میں 202 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے، مسلسل لاک ڈاو¿ن کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے، 5 اگست سے وادی میں انٹرنیٹ سروس بند ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق قابض فوج پراکسی کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کر رہی ہے۔