Buy website traffic cheap

مودی

نریندرمودی کی فوج کہے جانے پر انڈین آرمی برہم ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک): مودی جی کی فوج کہلانے پر سابق بھارتی فوجیوں نے صدر رام ناتھ کوند خط لکھ دیا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ انڈین آرمی کے سیکولر اورغیر سیاسی ہونے کی صفت کو برقرار رکھا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے آٹھ سابق جرنیلوں اور 150 فوجیوں نے صدر کے نام خط لکھا ہے جس میں سیاسی جماعتوں کو فوج کا نام استعمال کرنے سے روکنے اور تادیبی کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی)کی طرف سے مسلح افواج کو مودی جی کی فوج کہنے کا سلسلہ بند کر وایا جائے۔ یاد رہے نریندر مودی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ میں نئے ووٹروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا تمھارا پہلا ووٹ ان سپاہیوں کے لیے ہو سکتا ہے جنہوں نے پاکستان میں فضائی حملہ کیا؟ اور کیا تمہارا پہلا ووٹ پلوامہ میں ہلاک ہونے والے سپاہیوں کے لیے ہوسکتا ہے؟’مسلمان ووٹ نہیں دیتے تو ان کے کام کرنے کا بھی دل نہیں کرتا‘دوسری طرف بی جے پی کی مخالف جماعت کانگریس کی منسٹرمانیکا گاندھی کو مسلمان ووٹرز کو دھمکی دینا مہنگا پڑ گیا ہے۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے کانگریس رہنما کے خلاف شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔