Buy website traffic cheap

بھارتی جوجی

بھارتی فوجی کی شرمناک حرکت

بھارتی فوجی کی شرمناک حرکتلاہور(ویب ڈیسک)بدطینت افراد کی طرف سے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کے واقعات تو پیش آتے رہتے ہیں لیکن بھارت میں ایک فوجی افسر نے اپنی ہی اہلیہ کی شرمناک تصویریں گوگل فوٹو ایپ پر پوسٹ کر دی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کا یہ 39سالہ کمانڈر ان دنوں نئی دہلی میں تعینات ہے اور اس کی اہلیہ کئی ماہ قبل اسے چھوڑ کر بچوں کے ہمراہ پونے میں اپنے ماں باپ کے گھر منتقل ہو چکی ہے۔ خاتون نے اپنی تصاویر پوسٹ کیے جانے پر اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
پولیس کو درج کروائی گئی ایف آئی آر میں خاتون نے بتایا ہے کہ اس کا شوہر فحش فلموں کی لت میں بری طرح مبتلا ہے اور اپنے گھر والوں اور پروفیشنل میرج کونسلر کی کوششوں کے باوجود اس لت سے نہیں نکل سکا۔ اس کے ایک ساتھی فوجی افسر نے ایک بار مجھے بتایا تھا کہ اس نے اس افسر کی اہلیہ کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات استوار کر رکھے ہیں اور اس نے جو تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہیں ان میں اس فوجی افسر کی بیوی کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خاتون نے پونے کی فیملی کورٹ میں اکتوبر میں طلاق کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے تاہم ابھی اس پر فیصلہ نہیں آیا۔ انسپکٹر مہادیو کمبھر کا کہنا تھا کہ ”ہم اس معاملے پر نیوی کے اعلیٰ حکام کو لکھیں گے اور انہیں ایف آئی آر کی کاپی ارسال کرکے ان سے مذکورہ افسر سے تفتیش کی اجازت مانگیں گے۔“