Buy website traffic cheap

India, Fascist Modi, Kashmir, UK Parliamentarian, Deport, Misbehave

مودی سرکارکی برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمس کیساتھ بدتمیزی

لاہور(ویب ڈیسک): مسئلہ کشمیرپر اظہارِرائے کرنے کی پاداش میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمس کیساتھ مودی سرکاردشمنی پراترآیا، بدتمیزی کرنے بعد برطانوی پارلیمنٹیرین کو ڈی پورٹ کردیا گیا.

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پہنچنے پر برطانوی ایم پی ڈیبی ابراہمس سے توہین آمیز اور مجرموں جیسا سلوک کیا گیا۔ ایم پی کا کہنا تھا کہ دیگر مسافروں کے ساتھ امیگریشن ڈیسک پر گئی، میری تصویر لی گئی۔ ائیرپورٹ پہنچنے پر حکام نے بتایا کہ میرا ویزہ مسترد کردیا گیا ہے۔ ڈیبی ابراہمس کا کہنا تھا کہ بھارتی آفیسر میرا پاسپورٹ لے کر 10 منٹ کے لئے غائب ہو گیا، واپس آنے پر بھارتی آفیسر بدتمیزی سے پیش آیا، مجھ پر چیخ کر اپنے ساتھ آنے کا کہا۔ برطانوی ایم پی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی آفیسر مجھے ڈی پورٹی سیل کی جانب لے گیا تاکہ مجھے واپس بھیجا جاسکے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیبی براہمس آل پارٹی پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کی چیئرپرسن بھی ہیں۔