Buy website traffic cheap


مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسزنے ایک اور نوجوان کشمیری شہید کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسزنے جارحیت کا ایک بارپھرمظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کشمیری کوشہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق : مقبوضہ کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسزنے ایک بارپھرآپریشن کی آڑمیں نوجوان کشمیری کو موت کے گاٹھ اتاردیا۔ شہادت کے باوجود ضلع میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جب کہ وادی میں مظاہرین کی جانب سے شہادت پراحتجاج جارہا ہے۔ گزشتہ روزبھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ شہید چاروں نوجوان عسکریت پسند تھے جن کا تعلق جیش محمد سے تھا۔