مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے مزید 3 کشمیری جوان شہید

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے مزید 3 کشمیری جوان شہید

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید تین کشمیری جوان شہید ہو گئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جس کے بعد رواں ہفتے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔