بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> اہم بھارتی شخصیت اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد

اہم بھارتی شخصیت اسلام آباد پہنچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمودآج نئی دہلی روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعے کے اگلے ہی دن پندرہ فروری کو بھارتی ہائی کمشنر کو نئی دلی طلب کیا گیا تھاجبکہ کشیدگی بڑھنے پرپاکستان نے بھی اٹھارہ فروری کو پاکستانی ہائی کمشنر کو اسلام آباد طلب کیا تھا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم ہونے پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود آج بھارت روانہ ہوں گے۔سہیل محمود آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق سہیل محمود 14 مارچ کو کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے ہونے والے پاک بھارت حکام کے پہلے اجلاس کی تیاریاں بھی کریں گے۔ یہ اجلاس 14 مارچ کو واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارتی علاقے میں ہوگا۔ اس اجلاس کے بعد 28 مارچ کو بھارتی وفد پاکستان آئے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*