بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> بھارتی فضائیہ کا ایک اور ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا
ہیلی کاپٹر

بھارتی فضائیہ کا ایک اور ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی نیوی نے اعتراف کیاہے کہ ان کا ایک ہیلی کاپٹر گزشتہ ہفتے بحیرہ عرب میں تکنیکی خرابی کا شکار ہو کر گیا تاہم اس میں سوار تمام عملہ محفوظ رہاہے .بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کی جانب سے ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز پیش آنے والی تکنیکی خرابی کو جانچنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کے سمندر میں گر نے کی کیا وجہ بنی ۔بھارتی ہیلی کاپٹر دراصل فضائیہ کا تھا جو کہ بحیرہ عرب میں جنگی بیڑے پر تعینات کیا گیاتھا ۔بھارتی نیوی کاکہناتھا کہ ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز خرابی پیداہوئی تاہم پائلٹ نے اسے کسی طرح سے پانی میں ہی لینڈ کروا دیا جس کے باعث اس میں سوار تینوں افراد محفوظ رہے ہیں لیکن بھارتی حکومت کو اپنے ہیلی کاپٹر سے ہاتھ دھونا پڑ گیاہے ۔ یادرہے کہ کچھ دن قبل انڈین ایئرفورس کے چیف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں ٹیکنالوجی ہمارے ساتھ تھی جس کی وجہ سے ہم پاکستان میں اندرتک کاروائی کرسکے جس پر ڈی جی آئی ایس پی آرنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی بیشک آپ کے ساتھی تھی لیکن اللہ ہمارے ساتھ ہے. بھارتی فضائیہ کو دعویٰ مہنگا پڑگیا اورکچھ دن بعد ہی ان کا ہیلی کاپٹربحیرہ عرب میں گرکر تباہ ہوگیا جس کا اعتراف کرلیا گیا ہے.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*