Buy website traffic cheap


” بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتی ہے “

لاہور(ویب ڈیسک): بھارت کے معروف وکلاء، ٹریڈ یونین اور سائیکولوجسٹ پر مشتمل 11 رکنی ٹیم نے 28 ستمبرسے 4 اکتوبرکے درمیان مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری کشیدگی کا جائزہ لیا. فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے ایک نیودہلی پریس کلب میں پریس کانفرنس منعقد کیے جانے کا امکان ہے.

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتی ہے . رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ انڈین آرمی سیکیورٹی آپریشن کے نام پر اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بنارہی ہے. 11 رکنی ٹیم نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانیت سوزکرفیو اور میڈیا بلیک آؤٹ کو بھی اپنی رپورٹ کا حصہ بنایا ہے. بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف ماہرنفسیات ڈاکٹر امیت سنگپتا ، معروف وکیل وینا گاؤڈا اورٹریڈ یونین کے سیکرٹری جنرل گوتم موڈی پریس کانفرنس کو لیڈ کرینگے. رپورٹ میں کشمیری عوام کے تاثرات بھی شامل کیے گئے ہیں جس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج ہمیں انسان نہیں سمجھتی اور سرچ آپریشن کے نام روزانہ رات کو ہمیں زلیل کیا جاتا ہے اورنشے میں دھت بھارتی فوجی رات کو ہماری خواتین کی بے حرمتی کرتے ہیں.