Buy website traffic cheap

انڈس موٹرز

انڈس موٹرز کا ڈیم فنڈ میں 10 کروڑعطیہ کرنے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) انڈس موٹرز نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلیے 10 کروڑ روپے عطیے کا اعلان کیا ہے۔ انڈس موٹر کمپنی نے ملک میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلیے 10 کروڑ روپے عطیے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے پہلے مرحلے میں 2 کروڑ روپے کا دیا گیا ہے۔ سی ای او آئی ایم سی علی اصغر جمالی نے وزیر اعظم عمران خان سے اپنی ملاقات کے دوران چیک پیش کیا اور فنڈ کی تعمیر کے سپریم کورٹ کے منصوبے کو سراہا۔ ملاقات میں چیئرمین انڈس موٹر کمپنی علی ایس حبیب بھی موجود تھے۔